ریاض،14مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسرے اعلیٰ عہدہ داروں سے ملاقات کے لیے سوموار کے روز دارالحکومت الریاض سے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔
شہزادہ سلمان ٹرمپ انتظامیہ کے عہدہ داروں سے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور اور تنازعات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
text-align: start;">سعودی نائب ولی عہد ،وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان ایسے وقت میں واشنگٹن روانہ ہوئے ہیں جب امریکا نے یمن میں جنگجو تنظیم "جزیرہ نما عرب میں القاعدہ" کے خلاف اپنے فوجی مشن کو بڑھا دیا ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس اس بات کا تعیّن کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ سعودی نائب ولی عہد سے کون کون عہدہ دار ملاقات کرے گا۔
ٹرمپ انتظامیہ یمن میں جاری جنگ سے متعلق اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کررہی ہے اور وہ جنگ زدہ ملک میں ایران کی مداخلت کے خاتمے کے لیے ایک سخت حکمت عملی اپنانے پر غور کررہی ہے۔